مسجد الحرام میں ختم القرآن، 25 لاکھ مسلمانوں کی شرکت

02:28 PM, 20 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

مکہ مکرمہ:مسجد الحرام میں ختم القرآن کا انعقاد ہوا جس میں 25 لاکھ مسلمانوں نے شرکت کی ہے۔ 

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز الحرمین انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں ختم القرآن کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 25 لاکھ فرزندان اسلام نے شرکت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام نمازیوں سے بھر جانے کے بعد بیرونی صحنوں میں بھی صفیں بچھ گئیں۔

انتظامیہ نے کہا کہ بیرون ملک سمیت ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد نے صبح سے مسجد الحرام کا رخ کرلیا ہے جبکہ یہی کیفیت مسجد نبوی میں بھی رہی ہے جہاں عصر کے بعد سے ہی حرم نمازیوں سے بھر گیا ۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائرین کی بڑی تعداد کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ پوری طاقت سے کام کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ حرمین الشریفین میں نمازیوں کے آنے اور جانے کے لیے الگ الگ دروازے مقرر کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں