عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کرسکتی : وزیر اعظم 

11:48 AM, 20 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے  لیکن اسے ری رائٹ نہیں کرسکتی ۔ آئین میں ترمیم کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے۔ 

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کنسٹی ٹیوشن ایپ کے اجرا کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ریاست بچانے کیلئے سیاست کو قربان کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے ۔ مشکل حالات میں اقتدار ملا۔ آئین کی پاسداری کیلئے تمام اداروں کو اکٹھا ہونا ہوگا ۔

 انہوں نے کہا کہ آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے۔ یہ کبھی نہیں ہوا کہ پارلیمنٹ قانون بنائے اور عدلیہ حکم امتناع جاری کردے۔ بڑے لوگ خود کو قومی مفاد کے تابع کرتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں