آزاد کشمیر حکومت : 6 وزیر فارورڈ بلاک، 6 پی پی اور 4 ن لیگ کے ہوں گے، سپیکر پیپلز پارٹی اور سینئر وزیر لیگی ہوگا 

11:37 AM, 20 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

مظفر آباد : آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا پاور شیئرنگ فارمولا طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق وزیرِ اعظم منتخب ہوگئے، اسپیکر پیپلز پارٹی اور سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہو گا۔ 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے 6، پیپلز پارٹی 6، مسلم لیگ ن کے 4 وزراء ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر اسپیکر اور مسلم لیگ ن کے کرنل وقار سینئر وزیر ہوں گے۔

  

واضح رہے کہ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیرِ اعظم منتخب کر لیے گئے، انہیں 52 کے ایوان میں 48 ووٹ ملے جو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ ہے۔

 انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے، انہیں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف نے ووٹ دیا۔

مزیدخبریں