بائیکاٹ کی خبر جھوٹی ہے، 14 مئی کو انتخابات نہیں ہونے اس لیے ابھی ٹکٹ جاری نہیں کیے: عطا تارڑ

بائیکاٹ کی خبر جھوٹی ہے، 14 مئی کو انتخابات نہیں ہونے اس لیے ابھی ٹکٹ جاری نہیں کیے: عطا تارڑ
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا بلکہ ابھی ٹکٹ نہیں دیے کیونکہ 14 مئی کو انتخابات ہی نہیں ہونے تو پھر ٹکٹ اسی وقت دیں گے جب انتخابات ہوں گے۔ 

  

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو ٹکٹیں جاری نہیں کی ہیں ۔ سپریم کورٹ میں ہمارا موقف ہے کہ 14 مئی کے الیکشن کو نہیں مانتے ۔بائیکاٹ اسوقت ہوتا ہے جب امیدوار کاغذات واپس لے لیں ۔ 

واضح رہے کہ بعض ٹی وی چینلز نے خبریں چلائی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں