لاہور : مسلم لیگ ن نے پنجاب کے انتخابات کیلئے تاحال کسی امیدوارکوٹکٹ جار ی نہ کی ۔انتخابی امیدوارپریشان،الیکشن ہوگا نہیں ہوگا ؟؟؟امیدوارانتخابی مہم چلانے کیلئے بھی کنفیوژ ہیں۔ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے 14 مئی کے حوالے سے پارٹی موقف واضح ہے۔ پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ قیادت کی طرف سے باقاعدہ ٹکٹ جاری کرنے کاکوئی پروگرام نہیں ۔ مسلم لیگ ن امیدواروں کیلئے مخصوص ٹکٹ بھی نہ چھپواسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ لندن میں ہوناہے ،جب قیادت فیصلہ کرے گی ،ٹکٹ جاری ہوں گے۔ ن لیگ کی ترجمان عظمی زاہد بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایک ایک حلقے میں کئی امیدوارہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ تمام الیکشن ایک روزہوں ۔