لاہور : پیسے لے کر ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ نظریاتی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ڈنڈے ہم نے کھائے،عمران خان نے 1 کروڑ لے ٹکٹ امیرزادوں کو دے دیے۔
سینئر صحافی آصف چودھری کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات لبرٹی پارک میں پی ٹی آئی کے تقریباً 17 نظریاتی کارکن اکٹھے ہوئے۔ غیر رسمی اجلاس میں کارکنوں نے اپنے مرشد عمران خان پر شدید تنقید کی۔ ایک دو نے تو بدعائیں دے ڈالی۔
کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ 20 سال سے پارٹی کے لئیے ڈنڈے کھاتے آ رہے ہیں اور خان نے الیکشن کے لئیے ٹکٹ ان امیرزادوں کو دے دئیے جنہوں نے ایک کروڑ روپے کی رقم خان کی جیب میں ڈالی۔
اجلاس میں وہ کارکن بھی شریک تھا جسے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کی اسی لبرٹی چوک سے نکالی گئی ریلی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ تھانے میں چھترول کی گئی۔ بیچارہ ٹینٹ سروس کا کام کرتا تھا۔ مفت میں ٹینٹ بھی دیتا رہا۔ اس نے باقاعدہ جھولی اٹھا کر بدعائیں دیں لیکن ساتھیوں نے روک دیا۔