لاہور : پنجاب میں انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔ امیدواروں کی فہرست پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں، ٹکٹ پر نظرثانی کے لیے اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ خود کریں گے۔