اسلام آباد :سابق صدر آصف زرداری افطار کے بعد اچانک اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے۔ملاقات میں حکومت سازی سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے بعد آصف زرداری کی یہ پہلی ملاقات ہے ،دونوں رہنمائوں کی ملاقات چوہدری شجاعت کے گھر ہوئی، ملاقات میں طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان حکومت سازی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے پنجاب اسمبلی میں پرویز الہیٰ کیساتھ ہونے والے واقعے پر بھی گفتگو کی۔