جاوید ہاشمی نے ایک لمبے عرصے بعد خاموشی توڑ دی 

09:07 PM, 20 Apr, 2022

ملتان :پاکستان سیاست کے سینئر ترین سیاستدان جاوید ہاشمی نے ایک دفعہ پھر پاکستان مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابات کرانے چاہیں ۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ مجھے ٹکٹ دیں یا نہ دیں لیکن میں ایک سیٹ کیلئے اب چپ نہیں کر سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن سے کہتا ہوں کہ جس طرح سے آپ کابینہ بڑھا رہے ہیں یہ کام نہیں چلے گا ،لوگ اس کو قبول بھی نہیں کرینگے ،جاوید ہاشمی نے کہا جب تک آپ نے عمران خان کو راستے سے ہٹانا تھا اس وقت تک قوم آپ کیساتھ تھی لیکن ہٹانے کے بعد اب قوم آپ کو جائز وزیر اعظم نہیں مانتی ۔

مزیدخبریں