لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے توشہ خانہ کے تحائف کے معاملے پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے اسکینڈل بھی سامنے آئیں گے، انشااللہ سب سامنے آئیگا۔
ٹوئٹر پر توشہ خانہ کے تحائف پر عمران خان پر ہونے والی تنقید پر ایک ٹوئٹ کے ردعمل میں مریم نواز نے نام لیے بغیر سابق وزیراعظم پر تنقید کی۔
اربوں روپے کے سکینڈل بھی سامنے آئیں گے۔ صرف رشوت میں 6 ارب کمائے گئے۔ سب کھلے گا انشاءاللّہ اور جلد! https://t.co/78WGgIAhiq
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 20, 2022
مریم نواز کا کہنا تھا کہ صرف رشوت میں 6 ارب روپے کمائے گئے، اربوں رو پے کے اسکینڈل بھی سامنے آئیں گے، انشااللہ سب سامنے آئیگا۔