تہران:ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان نے سعودی زیرقیادت اتحاد سے یمن پر اپنا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حسین امیرعبداللیہان نے اپنے موریطانیہ کے ہم منصب کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ ایران یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم اور جنگ زدہ ملک پر انسانی ناکہ بندی کے خاتمے کی امید کرتا ہے۔
انہوں نے تنازعات کو ختم کرنے کیلئے بین الیمنی مکالمے اور یمنی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی بھی حمایت کی۔دریں اثنا موریطانیہ کے وزیر خارجہ اسماعیل اولد شیخ احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ یمن کے بحران کا کوئی مناسب حل نکال لیا جائے گا۔