نئے انتخابات کی تیاریاں شروع ،پاکستانیوں سمیت اوورسیز کیلئے اہم خبر 

06:11 PM, 20 Apr, 2022

اسلام آباد:نئی اتحادی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر کام شروع کردیا ،اتحادی جماعتوں کی بڑے پیمانے پر انتخابی اصلاحات پر مشاورت شروع کر دی۔انتخابی اصلاحات سے متعلق تمام اتحادی جماعتوں سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت کا آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال نہ کرنے پر غورکیا جا رہا ہے۔

وزارت قانون نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا جائزہ لینا شروع کردیا۔وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ  نے کہا کہ ہم غریب ملک ہیں ، پوری دنیا میں پولنگ اسٹیشن قائم کر کے ووٹنگ نہیں کر اسکتے۔سفارتخانوں میں بھی اتنے بڑے پیمانے پر اور سیز ووٹنگ ممکن نہیں۔

 اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ اورسیز ووٹنگ کے بجائے پارلیمنٹ میں تارکین وطن کے لیے نشستیں مختص کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے استعمال سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ ضروری ہے۔

مزیدخبریں