لاہور جلسے سے قبل شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات کے بعد اہم اعلان

05:06 PM, 20 Apr, 2022

اسلام آباد:لاہور جلسے سے قبل شیخ رشید کی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی سعودی عرب عمرہ ادائیگی سے واپسی کے فوراً بعد بنی گالہ آمدہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ رشید احمد  کی سابق وزیراعظم عمران خان کیساتھ ون آن ون تفصیلی ملاقات ہو ئی، ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

  شیخ رشید احمدنے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ  عمران خان کل لاہور کے جلسہ میں اہم اعلان کرینگے۔

مزیدخبریں