لاہور،معروف گلوکارہ صنم ماروی کے اغوا کی کوشش ۔ سابق شوہر نے گلوکارہ پر تشد د بھی کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی اپنے سابق شوہر سے علیحدگی کے بعد الگ گھر میں مقیم ہیں تاہم بچوں کی حوالگی بارے کیس چل رہا ہے ۔
صنم ماروی نے تھانہ اسلام پورہ میں سابق شوہر حامد اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے ۔
ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہر حامد بہلول نے اپنے بھائی اور دیگر دوافراد کے ساتھ صنم ماروی کو اغوا کرنے کی کوشش کی ۔ اس کارروائی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔