لاہور :پنجا ب حکومت نے عالمی وبا کے کیسز میں واضح کمی کے ساتھ لاہور میں ٹرانسپورٹ پر عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کرنا شروع کر دی ہے , پنجاب حکومت نے لاہورمیں بند انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان کر دیا ،لاہو رشہر میں کل سے انٹر سٹی بس سروس کو کھو ل دیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے جہاں بڑے شہروں میں شادی ہالز ،سکولز اور ہوٹلوں پر پابندی عائد کی تھی وہیں لاہور میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا تھا ۔
لاہورمیں کورونا کیسز میں واضح کمی کے باعث پنجاب حکومت نے لاہورمیں بند انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان کر دیا ،لاہو رشہر میں کل سے انٹر سٹی بس سروس کو کھو ل دیا جائے گا ۔
میٹرو بس،سپیڈو اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کل سے بحال کردی جائے گی،پنجا ب حکومت نے ٹرانسپورٹ کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بند کیاتھا ۔
دوسری جانب عالمی سطح پر بھی اس موذی مرض کے وار جاری ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یوکرین میں 39 ہزار 786، چلی میں 25 ہزار 177، رومانیہ میں 26 ہزار 232، سپین میں 76 ہزار 981 اور پولینڈ میں 62 ہزار 32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ایران میں کورونا سے 66 ہزار 732، کولمبیا میں 67 ہزار 931، انڈونیشیا میں 43 ہزار 424، جنوبی افریقہ میں 53 ہزار 735، روس میں 1 لاکھ 5 ہزار 582، جرمنی میں 80 ہزار 591، اٹلی میں 1 لاکھ 16 ہزار 927، فرانس میں 1 لاکھ 733، برطانیہ میں 1 لاکھ 27 ہزار 270 اور میکسیکو میں 2 لاکھ 12 ہزار 228 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 78 ہزار 793، برازیل میں 3 لاکھ، 73 ہزار 335 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں عالمی وبا نے اب تک 30 لاکھ 31 ہزار 288 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کے 12 کروڑ، 4 لاکھ، 19 ہزار، 262 مریض صحتیاب جبکہ 14 کروڑ، 19 لاکھ، 35ہزار، 492 افراد متاثر ہیں۔