کورونا وائرس کی تیسری لہر ،ہانگ کانگ نے بھارت سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی

08:38 PM, 20 Apr, 2021

بینکاک ،ہانگ کانگ نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ۔ 

ہانگ کانگ کی وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نئی دہلی سے ہانگ کانگ پہنچنے والی بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز کے 47 مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلا ہے ۔ 

تھائی حکام نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں کی آمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کردی ہے۔ہانگ کانگ نے پابندی کی اس فہرست میں پاکستان اور فلپائن کو بھی شامل کردیا ہے۔ 

حکام کے مطابق کورونا مثبت کے تمام مسافر بھارتی وستارا ائیرلائن کے ذریعہ ہانگ کانگ پہنچے تھے۔ 

حکام کے مطابق وستارا ائیر کی ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز میں 188 مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کے ائیرپورٹ پر ٹیسٹ لئے گئے۔ جن میں 47 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت نکلے۔ 

مزیدخبریں