معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے

08:29 PM, 20 Apr, 2021

ممبئی ، بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئراداکار کشور نندلاسکر چل بسے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کشور نندلاسکر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور ان کا کئی ہفتوں سے علاج چل رہا تھا ۔ 

81 سالہ اداکار کشور نندلاسکر نے متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ان کی مشہور فلموں میں  واستو ، سنگھم، جس دیش میں گنگا رہتا ہے، سمبا وغیرہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فلم " جس دیش میں گنگا رہتا ہے"  میں سناٹا کا ان کا کردار بے حد مقبول ہوا تھا۔

ان کی موت پر بالی وڈ میں سوگ کا سماں ہے ۔  

مزیدخبریں