افریقی ملک چاڈ کے صدر باغیوں سے لڑتے ہوئے ہلاک

06:14 PM, 20 Apr, 2021

انجامینا: افریقی ملک چاڈ میں 30 سال سے برسر اقتدار صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس بات کا اعلان فوج کی جانب سے کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاڈ کے صدر ادریس ڈیبی ساحل کاؤنٹی میں باغیوں سے فرنٹ لائن میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق چاڈ کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 68 سالہ صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے جو بعد میں انتقال کر گئے۔ صدر ڈیبی کے بیٹے 37 سالہ فور اسٹار جنرل محمد ادریس کو ملٹری کونسل کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔

صدر ادریس ڈیبی کی ہلاکت کے بعد فوج نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے 18 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ ادریس ڈیبی 1990 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدارمیں آئےتھے اور گذشتہ روز چھٹی بارملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں