گلوکار آصف جاوید مہدی انتقال کرگئے

05:10 PM, 20 Apr, 2021

گلوکار آصف جاوید مہدی انتقال کرگئے
گلوکار آصف جاوید مہدی انتقال کرگئے

لاہور ، معروف گلوکار آصف جاوید مہدی انتقال کرگئے ۔آصف جاوید مہدی کو کورونا کے باعث لاہور کے میوہسپتال میں لایا گیا جہاں وہ ایک ہفتے سے زائد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے ۔ چیئرمین سنگر ایسوسی ایشن انور رفیع نے آصف جاوید کی وفات کی تصدیق کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق گلوکار آصف جاوید مہدی کورونا کے باعث لاہور کے میو ہسپتال میں ایک ہفتے سے زیر علاج تھے  ۔ وہ  پاکستان کے معروف غزل گائیک شہنشاہ غزل مہدی حسن کے  شاگرد تھے اور انہوں نے ساری زندگی مہدی حسن کے انداز میں ہی گیت گائے ۔

گلوکار آصف جاوید گیت اورغزل گائیکی میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے ۔ انہوں نے اردو اور پنجابی زبان میں کئی گیت گائے ۔گلوکار آصف جاوید نے سٹیج ریڈیو پاکستان اورٹیلی ویژن پر بیشمار گیت گائے ۔جبکہ ان کے گیت فلموں میں بھی شامل کئے گئے ۔ 

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف جاوید مہدی کا ہسپتال میں دوران علاج کوئی پرسان حال نہ تھا اور نامناسب نگہداشت کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئے ۔ 

گلوکار آصف جاوید کی موت سے دو روز قبل چیئرمین سنگر ایسوسی ایشن انوررفیع نے حکومت سے ان کے علاج معالجے اور مالی امداد کی اپیل بھی کی تھی ۔ 

مزیدخبریں