اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری اور اقوام متحدہ کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت دیدی جبکہ کرتارپور منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی سمری موخر کردی گئی۔
نیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ ہفتہ وار اجلاس ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔کابینہ نے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز اور نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔
کابینہ نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے اور سٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمریز موخر کردیں۔
جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی ،معاون خصوصی برائے توانائی کی گردشی قرضے کے خاتمے کے پلان پر بریفنگ اور ڈاکٹر عشرت حسین کی پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر بریفنگ بھی موخر کردی گئی ۔