ممبئی : بالی ووڈ کے سپر ہٹ گانوں کے موسیقار شرون راٹھور کورونا میں مبتلا ہوگئے جبکہ ان کی حالات تشویشناک ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور نے متعدد کامیاب فلموں کے گانوں کے موسیقار رہے ہیں اور ان کے کئی گیت نوے کی دہائی میں ہٹ ہوئے ہیں ،
انہوں نے عاشقی ، ساجن ، دل ہے کہ مانتا نہیں ، سٹرک اور دیوانہ سمتی متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور میں مہلک وائرس تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹرپر ہیں ۔
ان کے بیٹے نے بھی والد کی تشویشناک حالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
یاد رہے کہ ندیم شیرون کی جوڑی نے بھارتی فلم انڈسٹری کو سینکٹروں ہٹ گیت دیئے ہیں لیکن بعض وجوہات کی بناء پر یہ جوڑی ٹوٹ گئی ۔