کراچی میں ضمنی انتخاب ملتوی کیاجائے:سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن سے درخواست

12:00 PM, 20 Apr, 2021

کراچی: سندھ حکومت  نے الیکشن کمیشن سے   29 اپریل کو ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست  کر دی ہے ۔درخواست پر فیصلہ ایک دوروز میں متوقع ہے۔

نیو نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ  اس وقت پاکستان کورونا کی تیسری لہر سے گزر رہا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں کو کورونا کی نئی شکلوں کا سامنا ہے۔کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 7.8 فیصد ہو گئی ہے۔ 

درخواست کے مطابق کورونا کی موجودہ صورتحال میں اجتماعات، کارنر میٹنگز اور جلوس خطرناک ہونگے۔ محکمہ صحت وبائی مرض کا غیر معمولی پھیلاؤ برداشت نہیں کر سکتا۔ 29 اپریل کو ہونے والے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کو ملتوی کیا جائے۔

واضح رہے کہ این اے 249 کراچی کی سیٹ فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقے میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، پی ایس پی ،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے امیدوار مدمقابل ہیں۔ 

مزیدخبریں