جینیفر لوپیزاور ایلکس روڈریگزکی راہیں جدا

10:21 AM, 20 Apr, 2021

لاس اینجلس: امریکا کی مشہور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اپنے پارٹنر ایلکس روڈریگز سے راہیں جدا کرتے ہوئے منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

   غیر ملکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے مطابق اس بات کا اعلان ایک مشترکہ بیان کے ذریعے کیا گیا ہے۔

   جینیفر لوپیز نے ایلکس روڈریگز نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم دونوں دوست تھے، ہیں اور رہیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم دوستوں کی طرح ایک دوسرے کیساتھ بہتر طریقے سے برتاؤ کر سکتے ہیں، ہم اپنی دوستی ٹوٹنے نہیں دیں گے اور اسے برقار رکھیں گے۔

دونوں شخصیات کا یہ بیان ایک وعدے کی مانند ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم سای زندگی ایک دوسرے کی مدد کیلئے آگے بڑھیں گے، اس کے علاوہ مشترکہ کاروبار اور منصوبے بھی جاری رکھیں گے۔

جینیفر لوپیز نے روڈریگز نے لکھا کہ ہم دونوں کے دلوں میں ہمارے بچوں کیلئے بے پناہ محبت اور نیک خواہشات ہیں۔مشترکہ بیان میں ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے جنہوں نے اس موقع پر ان کی حمایت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ کافی عرصے سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ جینیفر لوپیز نے ایلکس روڈریگز نے ایک دوسرے سے ہمیشہ کیلئے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم دونوں نے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ایسی خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

جینیفر لوپیز نے ایلکس روڈریگز کے تعلقات کا آغاز 2017ء میں ہوا تھا، دونوں کے درمیان دوستی بڑھی تو انہوں نے 2019 ء میں منگنی کر لی۔ دونوں شخصیات نے شادی کا ارادہ کیا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے وہ اپنی خواہش کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے۔

خیال رہے کہ امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اس سے قبل 1997ء میں ہالی ووڈ اداکار اوجنی نوا کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں لیکن جلد ہی دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔

مزیدخبریں