یواے ای نے پاکستان کو دیے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی

09:56 AM, 20 Apr, 2021

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات نے ابو ظہبی فنڈ سے پاکستان کو دئیے  گئے 2 ارب ڈالر"امدادی قرض" کی واپسی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ رقم پاکستان نے 19 اپریل 2021 تک کرنا تھی۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان  رواں سال، اکتوبر میں متوقع "دبئی ایکسپو " میں بھرپور شرکت کرے گا۔   اس ایکسپو کے ذریعے دنیا کی توجہ، پاکستان کی تاریخ، جغرافیائی اہمیت، تہذیب و تمدن اور پاکستان میں کاروبار اور سیاحت کے میسر وسیع مواقع کی جانب مبذول  کرائی جائے  گی۔

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے یواے ای کے دورے میں  اماراتی ہم  منصب کو ویزا کے حصول میں مشکلات سمیت پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت کے آتے ہی معاشی حالات کی خرابی کے پیش نظر یواے ای نے 3 ارب ڈالر کی امداد دی تھی جس میں سے ایک ارب ڈالر پاکستان نے واپس کردیا ہے۔ایک ارب ڈالر 19 اپریل کو واپس کرنا تھا لیکن امارات نے پاکستان کی درخواست پر قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کردی۔ 

مزیدخبریں