فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا جعلی کولڈ ڈرنگس کی فیکٹری پر چھاپہ

09:38 AM, 20 Apr, 2021

ہری پور : خیبرپختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی  کی ٹیم کا جی ٹی روڈ پر واقع جعلی کولڈ ڈرنگ کی فیکٹری پر چھاپہ،سینکڑوں کی تعداد میں جعلی کولڈ ڈرنگ کی بوتلیں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور کے اے ڈی طاہر حبیب کے ہمراہ فوڈ سیفٹی آفیسر احسن اقبال اور مریم عرفان کا جی ٹی روڈ بکہ موڑ کے پاس جعلی کولڈ ڈرنک بنانےوالی فیکڑی پرچھاپہ مارا۔

چھاپے میں سینکڑوں کی تعداد میں پیپسی، کوکاکولا، سپرائٹ، فانٹا اور سیون اپ کی بوتلیں برآمد کر لی گئی،سینکڑوں خالی بوتلیں کیمیکل ڈھکن مختلف برانڈ کے لیبل بھی برآمد کر لیے،جبکہ فیکٹری سیل کرنے کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ۔

ٹیم نے تمام مشینری اور اسٹاک قبضہ میں لے کر فیکٹری مالک کے خلاف کاروائی شروع کر دی،فیکٹری سے ماہ مقدس میں بازاروں میں جعلی مضرصحت کولڈ ڈرنکس سپلائی کی جاتی تھیں۔

اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کے اے ڈی طاہر حبیب کا کہنا تھا کہ کسی کو جعلی اور ناقص اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،عوام کو معیاری اور کوالٹی اشیاء کی فراہمی ہمارا مشن ہے جس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ناقص کوالٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مستقبل میں بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں