ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔قومی کھلاڑیوں نے ہرارے کرکٹ سٹیڈیم میں ہیڈکوچ مصباح الحق کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کی۔
نیو نیوز کے مطابق پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں موجود قومی ٹیم کے تمام کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد قومی ٹی منے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔
کھلاڑیوں نے ہرارے کرکٹ اسٹیڈیم میں مصباح الحق کی نگرانی میں بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا ۔قومی ٹی آج بھی پریکٹس جاری رکھے گی۔
دوسری طرف زمبابوے کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو باؤلنگ کوچ وقار یونس کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ وہ اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم زمبابوے میں تین ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔