فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد آج  اسمبلی میں پیش کریں گے:شیخ رشید

08:11 AM, 20 Apr, 2021

لاہور: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے۔

نیو نیوز کے مطابق سحری کے بعد جاری کیے گئے اپنے وڈیو پیغام شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسجد رحمۃ اللعالمین سمیت سارے ملک سے دھرنے ختم کیے جائیں گے۔ بات چیت کے ذریعے معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔ تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دوں گا۔

واضح رہے کہ مذاکرات میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور حافظ طاہر اشرفی سمیت دیگر نے شرکت کی۔کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے پہلے دو راؤنڈز میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت بھی شریک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں