عثمان بزدار نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ کو عہدے سے ہٹا دیا

 عثمان بزدار نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ کو عہدے سے ہٹا دیا
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ عبدالمجید کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وبا پر قابو پانے کے حوالے سے فرائض میں غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ عبدالمجید کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں کوتاہی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں، اس وبا سے بچاؤ کیلئے مناسب انتظامات نہ کرنے والے افسروں کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔