گوجرانوالہ: قومی کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ پتنگ بازی نہیں کی کٹی پتنگ نیچے اتار رہا تھا پھر بھی معذرت کرتا ہوں۔
کرکٹرحسن علی کی پتنگ بازی کرتے ویڈیو سامنے آگئی جس پر کرکٹرنے فوری وضاحت دیتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرکٹر ہوں پتنگ باز نہیں، کٹی پتنگ کو نیچے اتار رہا تھا۔
@RealHa55an Crickter Hassan ali explained kite flying and also apologized,love you, stay blessed #coronavirusinpakistan#coronaoutbreak pic.twitter.com/V2r4gbFRYX
— Malik Hamid Thaheem (@Ilovepa66841095) April 19, 2020
حسن علی کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے ،میں اپنے گھر کی چھت پر تھا جب کٹی پتنگ آئی اور اگر پھر بھی میں نے قانون شکنی کی ہے تو معذرت کرتا ہوں۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں میں پتنگ بازی کا جنون کئی گنا بڑھ گیا اور تیزدھار مانجھے سے کئی شہریوں کے گلے کٹنے اور شدید زخمی ہونے کے واقعات سامنے آرہے ہیں جس کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے۔
Hassan Ali Kite flying at home,illegal for general public but if it will done by Cricketer then who will take action,big question mark for this Government?before this Faheem Ashraf & Musa Khan also violated @pid_gov @TeamSarwar @RealHa55an @TheRealPCBMedia #COVID #SundayThoughts pic.twitter.com/nFKgE2dQTD
— Usman Butt (@MeUsmanButt) April 19, 2020
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے پابندی کے باوجود پنڈی سٹیڈیم میں سرعام پتنگ بازی کی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے پتنگ بازی کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فہیم اشرف اور موسیٰ خان پتنگ بازی میں مصروف ہیں۔
پولیس حکام کی موجودگی میں کھلاڑیوں کی جانب سے پتنگ بازی کی گئی اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔