لاک ڈاﺅن میں موسیقی اضطراب پرقابوپاسکتی ہے، لیڈی گاگا

01:30 PM, 20 Apr, 2020

نیویارک : عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں جاری لاک ڈاﺅن سے متعلق امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران موسیقی اضطراب پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

لاک ڈاﺅن کے دوران ایک میوزک کنسرٹ ’ون ورلڈ ٹوگیدر ایٹ ہوم‘ منعقد کیا گیا جس میں 100 سے زائد آرٹسٹ فن کامظاہرہ کریں گے۔اس میوزک پروگرام کا مقصد کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرنا ہے۔

میوزک کنسرٹ ’ون ورلڈ ٹوگید رایٹ ہوم‘ میں لیڈی گاگا نے اپنے معروف گانے’سمائیل‘ پر فن کا مظاہرہ کیا۔

لیڈی گاگا کا اس میوز ک شو سے متعلق کہنا ہے کہ یہ پروگرام فن ریزنگ ایونٹ نہیں ہے، اپنے پرس خود سے دور رکھیں۔ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ یہ ایونٹ کورونا وائرس سے لڑنے والوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں