میران شاہ: شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے قریب سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔ سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہید اور 3 جوان زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ میرانشاہ کے مغرب میں 10 کلو میٹر پر واقع چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کا موثر جواب دیا۔ پاک فوج کے شہید حوالدار اکبر حسین خان کا ضلع باغ سے تھا، شہید حوالدار اکبر حسین کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔