کابل :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کی مالی معاونت سے بنائے گئے ایک دو سو بستروں کے جدید ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا جس کا نام بانیِ پاکستان محمد علی جناح کے نام پر جناح ہسپتال رکھا گئی ہے۔
کابل میں دو سو بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کا افتتاح پاکستان کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور افغانستان کے صحت عامہ کے وزیر ڈاکٹر فیروزالدین فیروز نے کیا جبکہ افغان نائب صدر محمد سرور دانش نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔
ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق دو سو بستروں کے اس جدید ہسپتال کی تعمیر پر دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔ پاکستان حکومت کے جانب سے یہ ہسپتال باقاعدہ طور پر افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔