اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے سپورٹرز کا شکریہ ادا کر دیا

05:54 PM, 20 Apr, 2019

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر استعفیٰ کے بعد کی صورتحال پر اپنے سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے حکومت کو دیئے گئے اپنے استعفیٰ کے بعد کی صورتحال پر اپنے سپورٹرز کا بے حد شکریہ ادا کیا جنھوں نے سوشل میڈیا پر ان کے موقف کی حمایت کی۔

سوشل میڈیا پر اسد عمر کے سپورٹرز کی بڑی تعداد نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسد عمر کے استعفیٰ کو منظور کیے جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی اکثریت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہئے تھا کہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرنے کی بجائے اسد عمر کو پیار محبت سے منا لیتے۔

مزیدخبریں