اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محود قریشی کا کہنا ہے کہ اورماڑہ میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کے ذمہ داروں کی کمیں گاہیں ایرانی سرحد کے اندر ہیں اور ایران کو اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ہمارے سپاہیوں کو جیسے ہاتھ باندھ کر شہید کیا گیا ، پوری قوم غم و غصہ میں ہے اور جاننا چاہتی ہے کہ یہ واقعہ کیوں ہوا۔
انھوں نے بتایا کہ ایک اتحاد سامنے آ چکا ہے جو بی آر اے کے نام سے پہچانا جاتا ہے جس میں کئی بلوچ دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں انھوں نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔