اورماڑہ میں دہشتگردی کا واقعہ، پاکستان کا ایران سے احتجاج

09:28 AM, 20 Apr, 2019

اسلام آباد: اورماڑہ میں دہشت گردی کے واقعے پر پاکستان نے ایران سے احتجاج کیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے احتجاجی مراسلہ ایرانی سفارتخانے کو بھجوا دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اورماڑہ میں دہشت گردی کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان احتجاج کرتا ہے۔ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں۔

پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملے پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران پر روانگی سے قبل کیا گیا۔ دہشتگرد، انتہا پسند اور ان کے معاون دونوں مسلم ریاستوں کے تعلقات سے خوفزدہ ہیں جبکہ ایران پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزیدخبریں