نیب نے سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا

09:10 AM, 20 Apr, 2019

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے رینٹل پاور کیس میں سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع کو گرفتار کر لیا۔نیب ذرائع کے مطابق شاہد رفیع کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جب کہ نیب کی ٹیم نے شاہد رفیع کے گھر سے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی ہیں۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ شاہد رفیع کو گرفتار کر کے نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔شاہد رفیع کو آج احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں