معروف بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ رینا اگروال کے چہرے پر کتّے نے کاٹ لیا

11:47 PM, 20 Apr, 2018

 ممبئی : بھارتی ٹی وی کے ڈرامے ‘کیا حال مسٹر پنچل’ میں پریما کا کردار نبھانے والی اداکارہ رینا اگروال کے چہرے پر کتّے نے کاٹ لیا۔ وہ کتّے کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
ذرائع کے مطابق ایک سین کی شوٹنگ کے دوران کتّے کو اچانک غصہ آگیا اور اس نے اداکارہ کے چہرے پر کاٹ لیا۔ تاہم جیسے ہی انہیں کتّے نے کاٹا تو انہیں فوراً ہسپتال لے جایا گیا۔اطلاعات کے مطابق کتّے نے انہیں سیدھی آنکھ سے ذرا سی نیچے کی جانب کاٹا ہے۔ جب انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے انہیں ٹانکے لگوانے کا مشورہ دیا۔ انہیں اب تک 5 انجیکشن لگ چکے ہیں جبکہ ابھی کچھ اور لگنا باقی ہیں۔

مزیدخبریں