سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اصطبل کا اصطبل بکا: سراج الحق

11:31 PM, 20 Apr, 2018

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن پر سراج الحق کے بیان پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی میں لفظی گولہ باری شروع۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اصطبل کا اصطبل بک گیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگوں سے پوچھا کہ سنجرانی کو ووٹ کیوں دیا، جواب ملا کہ اوپر سے آڈر آیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کر لیا
 دوسری طرف شوکت یوسف زئی نے جماعت اسلامی کے وزرا کو آستین کے سانپ قرار دیدیا۔ کہتے ہیں پشاور کی ترقی میں بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی کے وزرا رہے۔ سراج الحق سادہ نہ بنیں 5 سال حکومت کے مزے لوٹے، اگر ہماری حکومت میں کوئی خرابی تھی تو وہ حکومت سے کیوں چمٹے رہے۔

جواب میں جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم نے کہا کہ سینیٹر سراج الحق نے خود احتساب کی بات کی جو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بھی کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کی وجہ سے ہی خیبر پختونخوا میں حکومت پانچ سال پورے کر رہی ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا ردعمل سامنے آگیا
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں