ممبئی :کرن جوہر بھارتی فلم نگری کے پہلے ڈائریکٹر بن گئے ہیں جن کا پتلا مادام تسائو میوزیم کا حصہ بنے گا۔
بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا،بھارتی فلم نگری سے تعلق رکھنے والے کئی اداکاروں کے مومی مجسمے مادام تساؤ میں رکھے ہوئے ہیں جس میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، سلمان خان سمیت کئی شامل ہیں۔
نوجوان اداکاروں میں ورون دھون واحد اداکار ہیں جن کا مجسمہ حال ہی میں مادام تساؤ کی زینت بنا ہے لیکن اب کرن جوہر بھی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہدایت کار بن چکے ہیں۔
Honoured to be the first filmmaker from India at the prestigious @MadameTussauds ...thank you to the entire team in London who worked tirelessly ...will have further details about when and where soon!!! #MadameTussauds #iifamadametusaauds pic.twitter.com/pbLuVs3hER
— Karan Johar (@karanjohar) April 19, 2018
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہدایت کار کرن جوہر کا مومی مجسمہ بھی مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا جس کے بعد مادام تساؤ کی زینت بننے والے پہلے بھارتی ہدایت کار بن گئے ہیں۔
ہدایت کار کا مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا جس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔دوسری جانب کرن جوہر بھی مادام تساؤ کی زینت بننے پر خوشی سے سرشار ہیں اور اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔
ہدایت کار کا مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا جائے گا جس کی تیاریاں شروع کردی ہیں،دوسری جانب کرن جوہر بھی مادام تساؤ کی زینت بننے پر خوشی سے سرشار ہیں اور اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔