تہران: ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کی جانب سے ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی گرام پر علی خامنہ ای کا چینل بند کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خامنہ ای کے دفتر کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں اس فیصلے کی وجوہات بھی بتائی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق ٹیلی گرام پر سرگرمیوں کی بندش کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ اور غیر ملکی ایپلی کیشنوں کی جانب سے برقی اجارہ داری کا خاتمہ کرنا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کا ردعمل سامنے آگیا
ادھر ایران میں سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے سوشل میڈیا پر ٹیلی گرام کو بلاک کر دیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن 4.5 کروڑ کے قریب ایرانی استعمال کرتے ہیں۔ اس سے قبل یہ خبریں موصول ہو رہی تھیں کہ ایران میں بکثرت استعمال ہونے والی ایپلی کیشن ٹیلی گرام کو بند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس ایپلی کیشن نے ایرانی نظام کے خلاف حالیہ عوامی احتجاج اور مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں