لاہور :لالی ووڈ کی مایہ ناز فلمسار ریشم بھی گلوکار علی ظفر کے دفاع کے لئے میدان میں آگئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتاہے کہ معاملہ ہراساں کرنے کا نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کا ہے۔
انٹرویو میں اداکارہ ریشم کا کہناتھا کہ میں علی ظفر کو 20 سال سے جانتی ہوں،ہم نے بہت دفعہ اکھٹے کام بھی کیاہے اور علی ظفر نے ایسی کوئی بری حرکت نہیں کی،مجھے تو لگتاہے کہ معاملہ ہراساں کرنے کا نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔میشاشفیع کے سنگین الزامات پر علی ظفر میدان میں آگئے
اداکارہ ریشم کا کہناتھا کہ علی ظفر بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں،ان کا پورے کیرئیر میں کوئی سکینڈل نہیں آیا ہے،وہ جس سے محبت کرتے تھے انہوں نے اسی سے شادی کی اور اب ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں، اگر کوئی غلط فہمی ہے تو میشا اور علی ظفر کو بات کر کے ختم کرنی چاہیے اور الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں ، والدہ علی ظفر
اداکارہ ریشم کا کہناتھا کہ اس خبر نے پاکستان میں تہلکہ سا مچا دیاہے ،جہاں تک میرا خیال ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے،علی فوکسڈ پرسن ہیں، وہ اپنے کام سے عشق کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنی شہرت ملی ہے،اگر ایسی کوئی بات ہے تو ہمیشہ ثبوت سامنے لانا چاہیے۔