پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے لاڈلے کو استثنیٰ مل سکتا ہے: مریم اورنگزیب

07:33 PM, 20 Apr, 2018

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے لاڈلے کو استثنیٰ دے سکتی ہے پر جس نے قوم کی خدمت کی ہے اس کو نہیں مل سکتی۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے لاڈلے کو استثنیٰ دیا۔ ملک میں کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے لاڈلے کے کاغذات نیب سے غائب کیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق اپنے خلاف نیب تحقیقات پر پھر بول پڑے
 مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے کو بھی عدالت سے استثنیٰ مل سکتا ہے لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف کو نہیں جنہوں نے ملک کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

واضح رہے کہ شریف خاندان کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کی حاضری سے سات دن استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ احتساب عدالت نے نیب کو آف شور کمپنیوں سے متعلق حاصل شدہ اضافی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف ، مریم نواز کی 7 دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 
 

مزیدخبریں