لندن :سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہےں ، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بھی ان کے پاس موجود ہیں تاہم مریم نواز نے اپنی والدہ کی تصاویر جاری کرتے ہوئے قوم سے دعاو¿ ں کیلئے اپیل کی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میری والدہ کو ریڈیو تھراپی کیلئے لے جایا رہاہے ، وہ مسلسل الٹیوں کے باعث بہت کمزور ہو چکی ہیں ، وہ سہارے کے بغیر ہل بھی نہیں سکتی ہیں ، آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے۔
Ami being taken for radiotherapy. Has become weak & frail due to excessive vomiting. Can't walk or move unaided. Prayers needed. Thank you. pic.twitter.com/e52uKY36ns
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 20, 2018
واضح رہے کہ دو روز قبل بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر آئی تھی جس کے بعد نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ فوری لندن روانہ ہو ئے تھے ۔