میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں ، والدہ علی ظفر

03:54 PM, 20 Apr, 2018

لاہور: گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی والدہ بھی میدان میں آ گئیں ۔

گلوکارعلی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول نے گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع کی جانب سے اپنے بیٹے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزام کے حوالے سے کہا ہے کہ اب قانونی طریقے سے بات ہوگی،میڈیا پر آکر بات نہیں کرنا چاہتی۔ ڈاکٹر کنول کا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ میرے نزدیک مرد اور عورت دونوں محترم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عورت کی طرح مرد کی بھی عزت ہوتی ہے، اس کی بھی فیملی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میں ایک سے زائد دفعہ علی ظفر کے ہاتھوں جسمانی طورپر ہراسگی کا نشانہ بنی ، میشا شفیع
  

یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے اپنی ایک ٹوئٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ علی ظفر نے انہیں کئی بار جنسی ہراساں کیا، اگر ان کے ساتھ اس طرح کے واقعات ہوسکتے ہیں تو انڈسٹری میں آنے والی کسی بھی نوجوان لڑکی کو اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میشاشفیع کے سنگین الزامات پر علی ظفر میدان میں آگئے
  

علی ظفر نے اپنے اوپر میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ میں بین الاقوامی سطح پر چلنے والی ’می ٹو‘ مہم سے اچھی طرح واقف ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک چھوٹی بچی اور بچے کا والد ہوں، ایک شوہر اور ایک ماں کا بیٹا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا شخص ہوں جو رسوائی اور بے رحمی کے خلاف متعدد بار اپنے، اپنی فیملی، خاندان اور دوستوں کے لیے کھڑا ہوا اور میں آج بھی ایسا ہی کروں گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا
  

میشا شفیع کے الزام کے بعد اور بھی خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے ہیں ۔ان خواتین میں صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ماہم جاوید ،خاتون بلاگر ہمنا رضا اور شوبز سے وابستہ ایک میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے بھی الزامات عائد کیے ہیں کہ علی ظفر نے ہمارے ساتھ بھی جنسی ہراسگی کی کوشش کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں