پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا آفیشل چینل متعارف کروادیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا آفیشل چینل متعارف کروادیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد :حکمران جماعت پاکستان مسلم ن نے اپنا آفیشل چینل متعارف کروادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کا پانی کے نمونے پنجاب سے ٹیسٹ،خیبرپختونخوا میں اتائیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جو کہ ن لیگ کے سوشل میڈیا کے حوالے سے کافی ایکٹو رہتی ہیں نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینل متعارف کروانے کا اعلان کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ یوٹیوب پر بنے پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل چینل کو سبسکرائب کیجئے۔

یہ بھی پڑھیں:جب اہل افسران میرٹ پرتعینات ہوں گے تو پولیس اورانتظامیہ موثرطریقے سے کام کرےگی:عمران خان

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اس چینل پر حکومتی جماعت سے متعلق تمام تر ویڈیوز اور خبریں اپ لوڈ کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اب تک اس چینل کو 6 ہزار سے زائد افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی صوبہ عسیر میں فائرنگ،4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق،2 حملہ آور گرفتار

خیال رہے کہ مریم نواز پاکستان مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ٹیم کو لیڈ کرتی ہیں اور انہی کی رہنمائی اور ہدایات پر سوشل میڈیا ٹیم عمل کرتی ہے جبکہ میاں نواز شریف اور مریم نواز آج کل لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے سلسلہ میں قیام پذیر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں