اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثارکی آئی جی کے پی اورچیف سیکرٹری کی تعریف پر عمران خان بھی خوش ہوگئے اور فوری ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ جب اہل افسران میرٹ پرتعینات ہوں گے تو پولیس اورانتظامیہ موثرطریقے سے کام کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کا پانی کے نمونے پنجاب سے ٹیسٹ،خیبرپختونخوا میں اتائیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی آئی جی کے پی کے صلاح الدین محسود کی غیر متعلقہ افراد سے سکیورٹی لینے کے بعد رپورٹ پر تعریف کے بعد عمران خان بھی خوشی سے پھولے نہ سمائے اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے کیلئے فوری طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا رخ کیا اور کہا کہ پنجاب اورسندھ میں اقرباپروری کے ذریعے ذاتی مفاداور"یس مین"کوتعینات کیاجاتاہے۔عمران خا ن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ عوام کوبنیادی سہولیات مہیاکرنے کیلئے زیادہ توجہ، فنڈزدینے چاہئیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں:حکمران احتساب میں نہیں اللہ کی پکڑ میں آئے ، نوازشریف پہلے سیاستدان نہیں جو جیل جائیں گے:شیخ رشید
Appreciate CJP's praise for KP IGP & CS. When competent officers are appointed solely on merit, as in KP, the Police & Administration work effectively. In contrast, Punjab & Sindh have seen nepotism flourish with appts made on personal affinities of loyalists and "yes men".
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 20, 2018
Hence we have seen a complete decay and degeneration of the Police and Administration in Punjab and Sindh. https://t.co/LEUygKcMyY
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 20, 2018
سربراہ پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کہا پرانے ادارے کو ٹھیک کرنا ،نئے ادارے بنانے سے زیادہ مشکل کام ہے جبکہ اپنے ٹویٹس میں عمران خان نے چیف جسٹس سے دو سوال بھی پوچھ لیے کہ 5سال پہلے کے خیبرپختونخواسے آج کا خیبرپختونخوا اچھا نہیں؟کیاصوبے کے عوام5سال پہلے کے مقابلے میں آج حکومت سے زیادہ مطمئن نہیں؟۔
یہ بھی پڑھیں:میرے پاس دینے کیلئے کچھ نہیں، وقت آ گیا ہے عدلیہ کو ڈلیور کرنا پڑے گا،چیف جسٹس ثاقب نثار
خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میںکی سماعت میں آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود بھی عدالت میں پیش ہوئے اور چیف جسٹس کو غیر متعلقہ افراد کوسکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس میں بتایاگیا کہ 1769 افراد سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی صوبہ عسیر میں فائرنگ،4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق،2 حملہ آور گرفتار
جس کے بعد چیف جسٹس نے آئی جی خیبر پختونخو اکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھا کام کیا آپکا شکریہ۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، اگرعدالت کسی کوسلیوٹ کرسکتی تو میں آئی جی کوسلیوٹ کرتاہوں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں