سعودی صوبہ عسیر میں فائرنگ،4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق،2 حملہ آور گرفتار

02:27 PM, 20 Apr, 2018

ریاض:سعودی عرب کے صوبے عیسرمیں فائرنگ کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکارجاں بحق ہو گئے جبکہ 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس کا پانی کے نمونے پنجاب سے ٹیسٹ،خیبرپختونخوا میں اتائیوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ عسیر میں المجاردہ اور بارق کو ملانے والی ہائی وے پر قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت،بھارتی وزیراعظم کیخلاف برطانیہ میں سیکڑوں افراد کا مظاہرہ

زخمی اہلکاروں میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔جوابی کارروائی میں ایک حملہ آورمارا گیا جبکہ 2کو گرفتار کرلیا جو کہ سعودی شہری ہیں۔ سعودی حکام نے حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت 34 سالہ بندر محمد علی الشھری الشہری کے نام سے ظاہر کی ہے۔ جو سعودی شہری دفاع کا اہل کار تھا اور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:لندن ایک بار پھر شریف خاندان کا مسکن بن گیا،شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی برطانیہ جائیں گے
خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں حوثی باغیوں کی جانب سے تین بار میزائل حملے کیے گئے ہیں تاہم سعودی فضائیہ نے ان میزائلوں کو فضاءمیں ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔ سعودی عرب اور اتحادی افواج کا یمن سے حوثی باغیوں کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں