کرس گیل کا اصل نام کیا ہے ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

کرس گیل کا اصل نام کیا ہے ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:اگر آپ کرکٹ کے شائق ہیں تو یقینا آپ کرس گیل کے نام سے ضرور واقف ہونگے جب کرس گیل بیٹنگ کر رہے ہوں تو ان کو گراؤنڈ کے چاروں طرف بڑے بڑے چھکے لگاتے ہوئے دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے لیکن آپ شاید نہین جانتے کا کرس گیل کا اصل نام کیا ہے؟

کرس گیل کا اصل نام کرسٹوفر ہنری گیل ہے کرسٹوفر ہنری گیل کا مختصر نام کرس گیل ہے ۔ کرس گیل 21 سمتبر 1979 کو جمیکا میں پیدا ہوئے اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے انٹرنیشل ڈیبیو کیا۔ کرس گیل کے پاس کرکٹ کی تینوں فارمیٹس میں کئی ایسے ریکارڈز ہیں جو کسی عام تو کیا خاص کرکٹر کے پاس بھی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنچری اسکور کر ڈالی
 
 خیال رہے کہ کرس گیل نے کل انڈین پریمیئر لیگ کے رواں ایڈیشن میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے جارحانہ بلے باز نے کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے سن رائزز حیدرآباد کیخلاف 63 گیندوں پر ایک 104 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ کرس گیل نے اپنی اننگز میں 11 چکھے اور 5 چوکے لگائے ۔ اس اننگز کی خاص بات یہ ہے کہ گیل نے افغانی لیگ اسپنر راشد خان کی 16 بالز کھیلی اور ان کیخلاف 41 رنز اسکور کیے جس میں 6 چھکے بھی شامل ہیں ۔راشد خان انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی نپی تلی باؤلنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع کے بعد مزید خواتین نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا
  

کرس گیل کی اس سنچری کیساتھ ان کی ٹی 20کرکٹ میں سنچریوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے ۔کرس گیل نے آئی پی ایل کے 96 میچز میں 46 کی اوسط سے 3563 رنز بنائے جس میں انہوں نے 21 ففٹیز اور 6 سنچریاں شامل ہیں۔کرس گیل کا آئی پی ایل میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں