انگلینڈ نے 100 بالز کرکٹ فارمیٹ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

10:55 AM, 20 Apr, 2018

لندن:کرکٹ میں ہر روز نت نئے تجربات ہوتے رہتے ہیں ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ میچز نے شائقین کو اپنی جانب مبذول کیا ، جس کے بعد ٹی 20 کرکٹ آئی اور آ کے دنیا بھر میں چھا گئی ۔ ٹی 20 کرکٹ میں چھکوں اور چوکوں کی بھرمار سے مختصر ترین فارمیٹ کو  بے حد سراہا جانے لگا ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے
  

ٹی 20 کرکٹ کے بعد  انگلینڈ نے ٹوئنٹی 20 طرز کو مزید مختصر کرنے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے 100 بالز فارمیٹ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2020 میں نئے مینز اور ویمنز 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹس کا آغاز ہونا ہے، اگرچہ پہلے اسے آئی پی ایل کی طرز پر ٹوئنٹی 20 لیگ قرار دیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:افسوس ہے مسلسل کارکردگی کے باوجود فواد کو موقع نہیں مل رہا، یونس خان
  

مگر اب اس میں فی ٹیم 100 بالز کا نیا فارمیٹ پیش کیا گیا جسے تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر سپورٹ کیا ہے۔ای سی بی کے چیف کمرشل آفیسر اور نئے ایونٹ کے ایم ڈی سنجے پٹیل نے کہاکہ یہ دراصل 100 بالز کرکٹ ہوگی جس میں 15 اوورز روایتی 6 بالز پر مشتمل ہوں گے، آخر میں 10 بالز کا ایک اوور ہوگا جومقابلے میں نئی سنسنی اور جوش و خروش پیدا کرے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں