لندن:بھارتی وزیر اعظم کو دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت مہنگی پڑ گئی اور نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر لندن میں سیکڑوں افراد نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ میں بھرپور احتجاج کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف دلت اور سکھ برادری بھی انتہا پسند بھارتی وزیراعظم کے خلاف سراپا احتجاج بنی رہی۔
یہ بھی پڑھیں:لندن ایک بار پھر شریف خاندان کا مسکن بن گیا،شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی برطانیہ جائیں گے
نریندر مودی کی آمد پر بھارتی وزیر اعظم کا لندن میں مظاہروں سے استقبال مظاہرے میں سیکڑوں افراد کی شرکت کی اور مظاہرین مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ ننھی آصفہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے نعرے لگاتے رہے ، شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔بھارتی مظالم اور انسانیت سوز واقعات کا پردہ چاک کرنے کیلئے دلت برادری کے لوگ بھی سراپا احتجاج بنے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:میشاشفیع کے سنگین الزامات پر علی ظفر میدان میں آگئے
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جموں کے علاقے کٹھوعہ میں مسلمان 7 سالہ بچی آصفہ بانو کو اجتماعی زیادتی کے بعد وحشیانہ قتل کیخلاف پورا بھارت سڑکوں پر نکل آیا۔ دارالحکومت نئی دہلی کے علاوہ ممبئی، احمد آباد، جے پور، اترپردیش، بہار میں پلے کارڈ اور آصفہ کی تصویر اٹھائے افراد جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، نے ریلیاں نکالیں اور آصفہ کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔
نئی دہلی میں ہزاروں افراد نے بینرز اٹھائے سڑکوں پر مارچ کیا جبکہ ممبئی میںاداکار عامر خان کی اہلیہ کرن راﺅنے اسی طرح کی ریلی کا اہتمام کیا تھا ۔ اورنگ آباد میں سینکڑوں افراد نے مشعل بردار جلوس نکالا اورآصفہ بانو کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کی تقریب رونمائی
واضح رہے کہ آصفہ بانو کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ماسٹر مائنڈ کٹھوعہ میں مندر کے مہانت سنجی رام اسکے بیٹے وشال اور دیگر کی حمایت میں جلوس نکالنے اور واقعہ کو ہندوﺅں کیخلاف سازش قرار دے کر مہم چلانے پر ملک بھر میں ہونے والی شدید تنقید پر حکمران جماعت بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر میں مجرموں کے سرپرست اپنے 2 وزراءچندر پرکاش گنگا اور چودھری لال سنگھ سے استعفے لے لئے۔ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی جنہوں نے وزراءکے استعفوں کے حوالے سے دباﺅڈالا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں